09 اپریل 2020
تازہ ترین
لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ، معیشت کی بحالی اور روزگار کی فراہمی، حکومت کی اولین ترجیحات ،سینیٹر سردار   یعقوب  

لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ، معیشت کی بحالی اور روزگار کی فراہمی، حکومت کی اولین ترجیحات ،سینیٹر سردار   یعقوب  

وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں قائم حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ عوام کا معیار زندگی بلندکرنے اور الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے ملک بھر میں نئے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کا قیام، ہیلتھ انشورنس کارڈز، وزیراعظم یوتھ لون اسکیم جیسے منصوبوں کا اجرائ کیا گیا ہے ۔ ان خےالات کااظہارانہوں نے  اپنی رہائش گاہ پر مختلف اضلاع سے آئے ہوئے مسلم لیگ ٟن ٞکے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ا س موقع پر مسلم لیگ ٟنٞکے صوبائی جنرل سیکرٹری نصیب اللہ خان بازئی، میر گوہر خان مینگل، خدا بخش لانگو، حاجی فاروق یوسفزئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ عوام باشعور ہوچکے ہیں اورملک میں جمہوری نظام کا تسلسل قائم ہو چکا ہے۔ اس لئے فیصلے سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں ہونے چاہیے۔ انہوںنے اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیا کہ وہ آنے والے الیکشن کی تیاری کریں اور اپنا مقدمہ عوامی عدالت میں پیش کریں تاکہ دود ھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔ سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ قوم انتشار ، دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کر چکی ہے اور عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔جس کےلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اور بلوچستان کراچی اور فاٹا میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کا کریڈیٹ پاک فوج ، حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ٟنٞکے مرکزی سینئر نائب صدر نے کہا کہ مسلم لیگ ٟنٞلوڈ شیڈنگ توانائی کے بحران اور دہشت گردی پر قابوپانے سمیت دیگر قومی مسائل کو حل کرتے ہوئے 2018میں خوشحالی پاکستان کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے اور مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے کارکردگی کی بدولت شکست سے دوچارکریں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟