15 نومبر 2018
لونگ سے کینسر کا علاج ممکن

انڈونیشیا کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ لونگ مسوڑھوں کی خرابی، دانتوں پر جمے میل کو کم کرنے، کینسر اور ذیابیطس سمیت متعدد امراض کا علاج بھی ہے۔ جگارتہ سٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لونگ قدرتی طورپر کئی اہم اجزا سے مالامال ہے، جس میں متعدد امراض کا علاج ہے۔ ماہرین کی مطابق لونگ اینٹی اکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اینٹی اکسیڈنٹس خلیاتی سطح پر ٹوٹ پھوٹ اور ڈی این اے کے بگاڑ کو روکتے ہیں۔ لونگ کئی طرح کے سرطائی خلیات کے پھلنے پھولنے کی رفتار کو کم کرتا ہے اور بڑی آنت کے سرطان میں بھی لونگ موثر ثابت ہوتا ہے۔ لونگ میں موجود مفید اجزا پورے جسم اور خصوصاً جگر پر چربی بننے کے عمل کو کم کرتے ہیں۔ ماہرین نے لونگ کے کئی اہم خواص بھی دریافت کئے ، جو انسانوں میں شفا کی وجہ بن سکتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟