15 نومبر 2018
تازہ ترین
لومڑی سے محبت کی انوکھی مثال

 پالتو جانوروں سے محبت کرنے والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ انہیں ہر جگہ اپنے ساتھ رکھیں لیکن شمال مغربی انگلینڈ کے علاقے مرسے سائیڈ کی لیزا فاکس کرافٹ کو اپنی پالتو لومڑی سے اتنی محبت ہے کہ وہ اب اس کے مرنے کے بعد بھی اس کی لاش کے ساتھ رہتی ہے۔ لیزا نےاپنی لومڑی کے بچے کو مرنے کے بعد حنوط کرا لیا ہے ۔ لیزا اور لومڑی کی تصاویر انسٹا گرام سمیت سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹس پر بہت مقبول ہو رہی ہیں۔ لیزا نے بتایا میں اس لومڑی کو اپنی اولاد کی طرح سمجھتی ہوں جس طرح میں اپنا خیال رکھتی ہوں بالکل ایسے ہی اس لومڑی کی لاش کی دیکھ بھالبھی کرتی ہوں۔گھر ہو، بازار یا کوئی ریستوران، لیزا اپنی حنوط شدہ لومڑی کو ہر جگہ لیکر جاتی ہیں۔ لوگ پہلے انہیں عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں لیکن لیزا سارا معاملہ بیان کرتی ہیں تو لوگ ان سے ہمدردی کرنے لگتے ہیں۔لوگ لیزا اور اس کی لومڑی کیساتھ سیلفی بھی بناتے ہیں۔ ان کے مطابق حنوط کرکے کسی جانور کو محفوظ کرنا کوئی بری بات نہیں لیکن اب بھی کئی لوگ لیزا کے اس عمل پر تنقید کررہے ہیں۔

 

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟