لندن ، فوجی سامان کی نمائش جاری، سیکڑوں افراد کا مظاہرہ

پولیس نے 100افراد گرفتار کر لئے ، مظاہرین سعودی عرب کو ساڑھے3ارب پائونڈ مالیت کا اسلحہ دینے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ، میڈیا

لندن میں فوجی سامان کی نمائش جاری ہے جس میں دنیا بھر سے ایک ہزار کمپنیاں اور ادارے شرکت کر رہے ہیں ، اس موقع پر سیکڑوں افراد نے نمائش کے خلاف مظاہرہ بھی کیا ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسلحے کی نمائش میں 250بین الاقوامی وفود اور 34ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ دوسری جانب مظاہرین نے برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کو ساڑھے3ارب پائونڈ مالیت کا اسلحہ دینے کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر مظاہرہ کرنے والے سو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا اسلحہ یمن میں خانہ جنگی کو بڑھاوا دے رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگ بندی پر زور دیا جائے۔ ادھر برطانوی بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ مستقبل کے جنگی جہازوں مصنوعی ذہن کی مدد سے آپریٹ کریں گے، پراجیکٹ نیلسن کے تحت تین جنگی جہازوں کا مصنوعی ذہن بنایا جائے گا تاکہ آپریشنز کے دوران جلد فیصلہ کیا جاسکے۔


عوامی سروے

سوال: آپ کے خیال میں کونسی سیاسی یا مذہبی جماعت صحیح معنوں میں نظریہ پاکستان کی محافظ اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے؟