22 فروری 2019
تازہ ترین
لبنانی وزیراعظم نےکہاشریف خاندان کو معافی دلوانا بڑی غلطی تھی، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے تسلیم کیا کہ مشرف سے شریف خاندان کو معافی دلوانا بڑی غلطی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان اور لبنانی ہم منصب سعد الحریری کے درمیان ہونے والی ملاقات سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم اور لبنانی ہم منصب سعد الحریری میں مکالمہ ہوا جس میں  وزیر اعظم عمران خان نے کہا  پھر نواز شریف کو این آر او کی بازگشت ہے،   لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا شریف خاندان کو معافی دلوانا بہت بڑی غلطی تھی، سعد الحریری نے کہا مشرف سے شریف خاندان کو معافی دلوانا بڑی غلطی تھی،سعد الحریری نے بتایا شریف خاندان نے ایک کمٹمنٹ پوری نہ کی جس پر انہیں  شرمندگی ہوئی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟