21 ستمبر 2018
تازہ ترین
لاہور، شوہر کا بیوی پر تشدد ، زندہ جلا دیا

رائیونڈ میں سسرالیوں کی جانب سے مبینہ تشدد کا شکار بننے والی خاتون دم توڑ گئی۔  لاہور میں سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا شکار سونیا نامی خاتون میو ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ لڑکی کے والد رمضان نے تھانے میں بیٹی کے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔ رمضان کے بیان کے مطابق اس کی بیٹی کے شوہر محمد عرفان نے اپنے بھائیوں اور والدہ کے ساتھ مل کر سونیا پر تشدد کیا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے سونیا کا جسم 50 فیصد جھلس گیا، آگ لگانے کے بعد گھر میں ہی 2 روز تک مقامی ڈاکٹر سے علاج کرواتے رہے۔ دو روز بعد ہمسایوں نے سونیا کو میو ہسپتال پہنچایا اور لڑکی کے ورثا کو اطلاع دی، میو ہسپتال میں 15 روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد لڑکی آج دم توڑ گئی۔ پولیس نے لڑکی کے والد رمضان کی مدعیت میں سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟