22 ستمبر 2018
تازہ ترین
لاہور سے لاپتہ نوجوان مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد

 آٹھ روز قبل لاہور میں تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود مکہ کالونی سے لاپتہ ہونے والا 22 سالہ نوجوان اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد ہو گیا۔  احمد کے اہل خانہ  نے کہا ہے کہ احمد کی گمشدگی کی درخواست تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کروائی تھی جس کے بعد احمد کے دوستوں کی نشاندہی پر مدیحہ شاہ کے گھر کی تلاشی لی گئی،  جب پولیس کے ہمراہ مدیحہ شاہ کے گھر گئے تو اس نے گھر کی تلاشی دینے سے انکار کر دیا۔ اہل خانہ نے مزید بتایا کہ پولیس نے مدیحہ شاہ کے گھر کی تلاشی لی تو احمد گھر سے برآمد ہوگیا، جبکہ احمد کی والدہ نے کہا کہ مدیحہ میرے بیٹے کو نشہ کراتی تھی اس لئے ہم مدیحہ شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ دوسری جانب مدیحہ شاہ نے کہا کہ احمد میرے پاس ڈرائیور تھا اور ابھی بھی نوکری کی غرض سے آیا تھا ، جبکہ مجھ پر احمد کے اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزمات جھوٹے ہیں۔ ادھر خود احمد نے بھی گمشدگی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گھر والوں سے جھگڑے کے بعد میں گھر سے چلا گیا تھا اور میں مدیحہ شاہ کے گھر نوکری کی تلاش میں گیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟