23 ستمبر 2018
تازہ ترین
لاہور، رجسٹرارکوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب آفس میں  آتشزدگی

لاہور میں جی پی او چوک پر رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب آفس میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی سے آفس کا تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔ لاہور میں پنجاب رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کی عمارت میں علی الصبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،عمارت کا چھٹا فلور تقریبا 2 گھنٹے تک مکمل طور پرآگ کی لپیٹ میں رہا جس سے گردونواح میں دھویں کے سیاہ بادل چھاگئے۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز آفس کا تمام ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟