26 ستمبر 2018
تازہ ترین
لاہورمیں موسلادھار بارش،8افراد جاں بحق

 صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور اس کے گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے جبکہ 28 سال بعد شدید ترین بارش ریکارڈ کی گئی ، شدید بارش نے نظام زندگی کو  متاثرکیا  جس کے بعد کے مختلف علاقوں میں بجلی بھیغائب ہے  ۔ مختلف واقعات میں 8افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور اور اس کے گردونواح میں رات گئے  سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے، بارش کے باعث ریواز گارڈن میں بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے سے ریواز گارڈن چوکی کے ڈرائیور امانت اور رضاکار شاہ زیب جاں بحق ہو گئے۔قرطبہ چوک پر موٹر سائیکل پر سوار اکبر نامی نوجوان بجلی کے تاروں سے چھو جانے جبکہ چائنا سکیم میں بھی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ دوسری جانب گمٹی بازار میں ایک جوتوں بنانے کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوئے۔ بارش کے باعث مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے 10 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ شدید بارش کے باعث 150 سے زائد فیڈر ٹرپ ہو گئے اور شہر کے مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ لیسکو حکام کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں سے زیادہ تر بحال ہوچکے ہیں جبکہ بقیہ کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔ دوسری جانب تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔لاہور ایئرپورٹ پر بھی محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،  ڈیرہ اسمعیل خان ، ساہیوال، فیصل آباد ڈویږن، ہزارہ،  گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات ہلکی اور پشاور، کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ،  میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ا ور خشک رہا تاہم اسلام آباد، راولپنڈی گوجرانوالہ، لاہور ڈویږن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔سب سے زیادہ بارش   کاکول میں58، مری  31  ، کوٹلی29، پٹن، بالاکوٹ میں 2،   گجرات  3، سیالکوٹ 2 ، کشمیر اور  ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟