26 ستمبر 2018
تازہ ترین
لاہوری ہریسہ بنانے کی آسان ترکیب

اجزا

 بونلیس چکن۔۔۔۔ پانچ سو گرام

کھانے کا تیل۔۔۔۔ چار کھانے کے چمچ

ادرک لہسن پیسٹ ۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

نمک ۔۔۔۔ حسب ذائقہ

ہری مرچ۔۔۔۔ آٹھ عدد

ہلدی ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

لال مرچ پیسی ہوئی۔۔۔۔ تین چائے کے چمچ

دھنیا پائوڈر۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

پانی(ہریسہ پکانے کے لئے) ۔۔۔۔ تین کپ

گندم کے دانے۔۔۔۔ ایک کپ

چاول (بھیگے ہوئے) ۔۔۔۔ آدھا کپ

دال مونگ۔۔۔۔ ایک کپ

پانی (چکن پکانے کے لئے) ۔۔۔۔ دولٹر

 مکھن۔۔۔۔ آدھا کپ

زیرہ۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ

پالک (پیسی ہوئی) ۔۔۔۔ آدھا کپ

لیموں، سبز دھنیا ۔۔۔ گارنش کے لئے

ترکیب

ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔

بونلیس چکن ، نمک، ہری مرچ، ہلدی، کالی مرچ، لال مرچ، دھنیا پائوڈر اور تھوڑا پانی ڈال کر اچھی طرح چکن گلنے تک پکا لیں۔

اچھی طرح گلنے کے بعد چکن کے ریشے کر لیں۔

اب ایک برتن میں گندم کے دانے، بھیگے ہوئے چاول، مونگ کی دا ل اور پانی ڈال کر گل جانے تک پکا لیں۔

اچھی طرح گل جانے کے بعد اس کو گرائینڈ کر لیں۔

اب اس مکسچر کو پین میں ڈال دیں اور اس میں چکن کے ریشے ڈال دیں۔

تڑکا لگانے کیلئے

ایک پین میں مکھن ، زیرہ، پیسی ہوئی پالک ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں ۔

اب اس تڑکے کو تیار کئے ہوئے ہریسہ میں ڈال دیں ۔ 

لیموں ، ہرا دھنیا، اور ہری مرچ کی گارنش کر لیں۔

مزیدار ہریسہ تیار ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟