22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
لال پھل اور سبزیوں کے استعمال کے فوائد

لال پھل اور سبزیوں کے استعمال کے فوائد

پھل اور سبزیاں غذائیت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ لال پھل اور سبزیوں میں ہماری ضرورت کی تمام چیزیں موجود ہوتی ہیں ۔ چقندر میں اینٹی اوکسیڈنٹ وافر مقدار میں موجود ہے۔ یہ پوٹا شیم ، فائبر،فولیٹ ، وٹامن سی اور نائٹریٹ حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں ۔ زمین میں پیدا ہونے والی یہ سبزی بلڈ پریشر کو کم کرنے کے ساتھ دوران خون کو بہتر بناتی ہے اور توانائی فراہم کرتی ہے ۔ چقندر کو ہلکے تیل کے ساتھ روسٹ کر کے کھانا فائدہ مند ہے۔ اس کا جوس بھی پیا جاسکتا ہے ۔ لیکن روزانہ اسکا جوس پینا ضرورت سے زیادہ ہوگا، اس لئے ہفتے میں دو تین مرتبہ چقندر کھانا کافی ہے اور اسکا جوس بھی مختلف پھلوں کے جوس کے ساتھ ملا کر پیا جائے۔ اس کا رنگ تقریباً جامنی ہوجاتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی اوکسیڈنٹ دماغی بیماریوں ، کینسر اور دل کے امراض سے بچاتا ہے۔ لال بند گوبھی وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں فائبر ، وٹامن بی ، پوٹاشیم اور میگنیز بھی شامل ہے۔ اسے کچا کھانا اچھا ہے اور اگر پکا کر کھائیں تو سٹیم کریں اور بہت تھوڑی دیر کے لئے پکائیں تاکہ اس کی غذائیت باقی رہے۔ ٹماٹر وٹامن سی ، پوٹاشئم اور لائسوپین کا بہترین ذریعہ ہے۔ ٹماٹر کسی بھی صورت میں کھایا جائے فائدہ مند ہے۔ اگر تھوڑے تیل میں ٹماٹر کو پکالیا جائے تو جسم کو لائسوپین جذب کرنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔ اس سبزی میں ہماری روزانہ کی ضرورت کے لئے وٹامن ا ے اور ہماری ضرورت سے تین گنا زیادہ وٹامن سی موجود ہے ۔ دمکتی جلد اور قوت مدافعت بڑھانے کے لئے اس کا استعمال بہترین ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی کی وافر مقدار انفیکشن سے بچاتی ہے۔ ایک اونس مرچ میں ہماری روزانہ کی ضرورت کا دو تہائی حصہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں میگنیشیم ، کوپر اور وٹامن اے موجود ہوتا ہے ۔ ماہرین اس میں موجود کینسر کا مقابلہ کرنے والے کمپائونڈ پر بھی تحقیق کر رہے ہیں۔ پیاز کو سلاد میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اگر کچی پیاز آپ کو پسند نہیں تو کھانوں میں شامل کرنا بھی فائدہ مند ہے ۔ پیاز میں اور گانوسلفر موجود ہے ۔ پیاز میں موجود یہ کیمیکلز قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں ، کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتے ہیں اور جگرکو مضبوط بناتے ہیں ۔ اس میں موجود ایلائل سلفائڈ کینسر اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے جبکہ اس کے فائبر نظام ہضم بہتر بناتے ہیں۔ صحت کے ماہرین جسم کو پوٹاشیم پہنچانے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کے لیے آلو ، ہرے پتوں اور ٹماٹر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ لال آلو میں وافر مقدار میں پوٹاشیم ، وٹامن سی ، وٹامن بی اور تھایامن پایا جاتا ہے ۔ ان آلوئوں کو جس طرح چاہے کھائیں لیکن اس کا چھلکا نہ اتاریں کیونکہ اسکے چھلکے میں فائبر اور بہت سارے وٹامن پائے جاتے ہیں۔ لال سبزیاں صحت بخش غذا کا اہم حصہ ہیں ان سبزیوں کو اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کریں ۔ جو لوگ وافر مقدار میں پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں وہ بہت سی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟