13 اگست 2020
”لائیو سٹیٹس اپ ڈیٹنگ“ فیچر میں تبدیلی

”لائیو سٹیٹس اپ ڈیٹنگ“ فیچر میں تبدیلی

واٹس ایپ نے ”لائیو سٹیٹس اپ ڈیٹنگ“ فیچر واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔گزشتہ مہینے واٹس ایپ نے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی جس میں سنیپ چیٹ کی سٹوریز کی طرح صارفین کو سٹیٹس کے طور پر ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ دنیا بھر کے صارفین نے واٹس ایپ کی اس اپ ڈیٹ پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے واپس لینے اور الفاظ کی صورت میں سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت واپس لانے کا مطالبہ کیا۔ کمپنی نے بھی جلد ہی صارفین کے غصے کو بھانپ لیا اور اپ ڈیٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں نئے سٹیٹس فیچر کے ساتھ ہی اب الفاظ کے ذریعے سٹیٹس بتانے کی سہولت بھی میسر کر دی گئی ہے اور جلد ہی یہ دنیا بھر کے صارفین کو دوبارہ فراہم کر دی جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نئی اپ ڈیٹ مکمل طور پر ختم نہیں کر رہی بلکہ دونوں طرح کی سہولت کو یکساں کر دیا جائے گا اور پھر صارف اپنی مرضی کے مطابق فیچر کا استعمال کر سکیں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟