24 مئی 2019
تازہ ترین
 قید کاٹنے والا شخص ارب پتی بن گیا

 قید کاٹنے والا شخص ارب پتی بن گیا

کیلیفورنیا کے چھوٹے سے شہر سیمی ویلی میں ایک شخص اپنی گرل فرینڈ اور اس کے معصوم بچے کو قتل کرنے کے الزام میں 40 سال تک جیل میں قید رہا۔ کیلیفورنیا کے چھوٹے سے شہر سیمی ویلی میں ایک شخص اپنی گرل فرینڈ اور اس کے معصوم بچے کو قتل کرنے کے الزام میں 40 سال تک جیل میں قید رہا، تاہم اب اسے بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیا گیا ہے۔ قتل کے جرم سے آزاد ہونے کے بعد اب اس شخص کی عمر 71 برس ہو چکی ہے۔ امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کریگ گوری کے خلاف ٹھوس شواہد نہ ملنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا اور اب شہری حکومت اور کریگ گوری کے درمیان 39 سال تک بے گناہ قید کاٹنے کے معاملے پر معاہدہ طے پا گیا ، جس کے تحت مقامی حکومت 71 سالہ شخص کو 2 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی سوا 2 ارب روپے فراہم کرے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟