24 ستمبر 2018
تازہ ترین
 قوم کی توقعات پوری کرنے کیلئے کوشش کریںگے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم کی وزیراعظم عمران خان سے وابستہ توقعات کو پوری کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے سردار عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی لوگوں کے بہتر مستقبل کے لئے آئی ہے، حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کرنا ہوگی، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم عوام کی توقعات پر پورا اترے گی، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہوچکا ہے، جبکہ قوم کی عمران خان سے وابستہ توقعات کو پوری کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق ملیں گے، صوبہ بھر میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، پولیس کو اب عوام کا خادم بننا ہوگا، پولیس کے رویے میں تبدیلی ہر قیمت پر لائیں گے، پولیس نظام میں وہی تبدیلی لائیں گے جو تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں لائی ہے۔ دوسری جانب عمائدین نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کا پنجاب کا وزیراعلیٰ بننا حقیقی تبدیلی کا واضح ثبوت ہے اور یہ عثمان بزدار محروم اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے نقیب ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟