18 اگست 2019
تازہ ترین
 قومی ہاکی پلیئرز کیلئے خوشخبری

 قومی ہاکی پلیئرز کیلئے خوشخبری

قومی  ہاکی پلیئرز کو انٹرنیشنل مقابلوں کے دوران غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامی اسکیم شروع  کرنے کی تجویز سامنے  آگئی، ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے سفارش کی گئی ہے کہ عالمی میچز کے دوران اگر کوئی کھلاڑی اپنی عمدہ کارکردگی سے گرین شرٹس کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرے تو انفرادی طور پر اسے  انعامی رقم دی جانی چاہیے۔فیڈریشن حکام کی طرف سے  منظوری ملنے کے فوری بعد اس اسکیم پر عملدرا آمد شروع کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی کھیل کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے  کے مشن کی جانب گامزن ہے،  بے روزگار کھلاڑیوں کو روزگار کی فراہمی کی کوششوں کے بعد پلیئرز کے لیے انعامی اسکیم بھی شروع  کرنے کی تجویز منظر عام پر  آئی ہے، ذرائع کے مطابق  ہیڈ کوچ خواجہ جنید  نے پی ایچ ایف حکام کو تجویز دی کہ انٹرنیشنل مقابلوں کے دوران  عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں  کی حوصلہ افزائی کیلیے انھیں انعامات سے نوازا جانا چاہیے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟