19 نومبر 2019
تازہ ترین
قومی کھلاڑیوں کے یوم پاکستان پر پیغامات

قومی کھلاڑیوں کے یوم پاکستان پر پیغامات

جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا اور قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہم پاکستان میں موجود ہیں اور پاکستانی کہلاتے ہیں، ملکی ترقی کے لئے مل جل کر کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اور یہ پاکستان ہی ہماری پہنچان ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ اظہر محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں اپنے قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنتا ہوں تو میرا دل خوشی سے پھول جاتا ہے۔ اظہر محمود نے قوم کی حفاظت کرنے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔ جنید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کا ملک ہے، یہاں یہ پیدا ہوئے ہیں اور اسی کے لئے اپنی جان دیں گے، یہی ملک ان کی پہچان ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟