24 ستمبر 2018
تازہ ترین
قومی ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی کا خطرہ

جہاں نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر پانچویں نمبر پر آسکتی ہے۔ لگاتار چھ ٹیسٹ میچوں میں شکست اور دو کلین سویپ کے بعد سابق عالمی نمبر ایک ٹیم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی اور اب اس کی یہ پوزیشن بھی خطرے میں ہے۔ پاکستان اس وقت 97 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور 96 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر پاکستان کو مزید ایک درجہ نیچے دھکیل دے گی۔ ادھر بلے بازوں کی رینکنگ میں ہاشم آملہ 134 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد چار درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں اور یونس خان ایک درجہ نیچے ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو آٹھ درجہ ترقی کا انعام ملا جس کے بعد وہ 23ویں نمبر پر آگئے جبکہ 177 رنز کی اننگز کھیلنے والے کیوی اوپنر ٹام لیتھم پانچ چھلانگیں لگا کر 31ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ سٹیون سمتھ بدستور پہلے، ویرات کوہلی دوسرے اور جو روٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔باؤلرز کی بات کی جائے تو 2014 کا انڈر19 ورلڈ کپ جیتنے والی جنوبی افریقہ ٹیم کے رکن نوجوان کگیسو ربادا کو عمدہ کارکردگی کا انعام کیریئر کی بہترین پانچویں پوزیشن کی شکل میں ملا ہے اور انہوں نے چھٹے نمبر پر موجود ڈیل اسٹین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ روی چندرا ایشون عالمی نمبر ایک باؤلر ہیں جبکہ رویندرا جدیجا دوسرے اور جوش ہیزل وڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟