قومی ٹیم کو اسٹیو رکسن کے جانشین  کی تلاش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کی دو سالہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر پی سی بی نے نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع کردی۔قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کی مدت ملازمت بدھ کو مکمل ہوگئی اور وہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف ایڈن برگ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آخری مرتبہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔اسٹیو رکسن نے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے مزید کام کرنے سے معذرت کر لی تھی جس کے پیش نظر پی سی بی نے نئے کوچ کی تلاش کے لیے اخبارات میں اشتہارات جاری کردئیے۔قومی ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کے لیے لیول تھری کورس اور 5 سالہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اسٹیو رکسن کے حوالے سے میڈیا رپوٹس سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ کی ایک اہم ٹیم سے پرکشش معاہدہ کرلیا ہے جس کے باعث انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟