25 ستمبر 2018
تازہ ترین
قومی ٹیم کا ڈیمز فنڈ میں 32 لاکھ روپے دینے کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور ایشیا کپ میں اچھا پرفارم کریں گے۔  قذافی سٹیڈیم میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ایشیا کپ کے لئے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ، کیمپ میں گرم موسم کے باوجود کھلاڑیوں نے سخت محنت کی، کوشش کریں گے کہ تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ بڑا ایونٹ ہے جس میں ٹاپ ٹیمیں شریک ہوں گی، بھارت کے خلاف میچ بہت اہم ہے اور یہ میچ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں سپنرز کا کردار بہت اہم ہوگا، پہلے بیٹنگ کی تو 300 سے زائد رنز کرنے کی کوشش کریں گے،  جبکہ ہماری بائولنگ 300 رنز سے زائد کے ہدف کا دفاع کر سکتی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ کسی ایک شعبے پر انحصار نہیں، تمام شعبوں میں بھرپور محنت کریں گے، یو اے ای میں موسم گرم ہے، رات میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہوگا اور رات کے وقت بیٹنگ تھوڑی مشکل ضرور ہوگی۔  پاکستان اے ٹیم بھی سیریز کھیلنے کے لئے دبئی میں ہی ہوگی،  اگر ایشیا کپ میں متبادل کھلاڑی کی ضرورت ہوئی تو وہاں سے ہی بلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کوچز پروفیشنل ہیں، کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی ہے، ٹیم میں کافی چیزیں بہتر ہوئی ہیں اور بیٹنگ لائن ہدف حاصل کرنے کی قابلیت رکھتی ہے۔ سابق کپتان محمد حفیظ سے متعلق  انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ان کی ضرورت ہے، امید ہے محمد حفیظ ورلڈکپ کے لئے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کے لئے پاکستان ٹیم کی طرف سے 32 لاکھ روپے جائیں گے اور ہر کھلاڑی ڈیم کے لئے دو دو لاکھ روپے دے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟