13 اگست 2020
   قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

   قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

قومی سائیکلنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ  سردار نزاکت علی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ایشین چیمپئن شپ 25 فروری سے 3 مارچ تک بحرین میں کھیلی جائے گی جس میں 6 سائےکلسٹ  دو کیٹگریز کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سنیئر انڈر23- کیٹگری میں چار اور جونیئر کیٹگری میں دو کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے اور کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور تیاری کر رہے ہیں۔ سنیئر انڈر23- کیٹگری میں چار کھلاڑیوں میں محمد ارسلان، باران اشرف، عبدالباسط اور محمد فرمان جبکہ جونیئر کیٹگری میں دو کھلاڑی  جن میں تنزیل اور حبیب اللہ شامل ہیں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟