21 اپریل 2019
تازہ ترین
قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں تاریخ سازفتح

قومی ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں تاریخ سازفتح

پاکستان ویمن ٹیم نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر مہمان ٹیم کے خلاف پہلی بار ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 47.3 اوورز میں 159رنز بنا کر آئوٹ ہوئی۔ ویسٹ انڈیز ویمنز کی سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکیں۔  پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو اور ڈائنا بیگ نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ ہدف 47.2 اوورز میں 6وکٹ پر حاصل کر لیا۔ سدرہ امین نے ایک بار پھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز بنائے جبکہ ندا ڈار نے 26 اور جویریہ خان نے 24 رنز بنائے۔  پاکستان نے تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لی۔ پاکستان ویمن ٹیم کی کامیابی پر سابق کپتان وسیم اکرم، یونس خان اور ہیڈ کوچ قومی ٹیم مکی آرتھر کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے پہنچ گئے۔ پاکستان ویمن ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے سے بہتر رینکنگ والی ٹیم سے سیریز جیتی ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کو 100ایک روزہ میچ مکمل کرنے پر پی سی بی کی جانب سے اسپیشل مومنٹو ایوارڈ سے نوازا۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟