18 نومبر 2018
تازہ ترین
قومی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ متوقع

رواں مالی سال 2017-18 کے دوران قومی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ متوقع ہے اور مالی سال کے اختتام تک برآمدات کا حجم 23.4 ارب ڈالر تک بڑھنے کا مکان ہے۔وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے ملکی برآمدات میں کمی کا رجحان رہا ہے تاہم جاری مالی سال میں برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے حوالے سے شروع کئے گئے برآمدی پیکیج کے مثبت نتائج ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کے فروغ سے ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قومی معیشت کی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟