قرون وسطیٰ کے جنوبی افریقی شہر کی عکاس ویڈیو

 خاکہ نگاری اور فوٹو گرافی کے بعد ویڈیو گرافی نے انسان کو بہت سی نامعلوم چیزوں سے آشنا کر دیا اور اب انسان اس قابل ہوگیا ہے کہ ا ن ویڈیوز کی مدد سے وہ صدیوں قبل کے حالات اور واقعات کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو یہاں جاری ہوئی ۔ جس میں قرون وسطیٰ کے زمانے کے ایک جنوبی افریقی شہر کی عکاسی کی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق کیوننگ نامی یہ شہر کم از کم 200سال قبل خانہ جنگی کے نتیجے میں تباہ و برباد ہوگیا تھا۔ یہاں کے لوگ سوانا بولتے تھے جو جنوبی افریقہ کے کئی شہروں کی زبان تھی اور پھر 1820میں شروع ہونے والی ڈیفاکانے خانہ جنگی میں تباہ و برباد ہوگئی تھی۔ اب یونیورسٹی آف وٹواٹرز رینڈ نے اسکا تفصیلی نقشہ تیار کیا ۔ جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ شہر اس عرصے میں زمین کے نیچے دھنس گیا تھا مگر یونیورسٹی کے سائنسدانوں اور ماہرین آثار قدیمہ نے اس کی کھدائی کروا کر اس کا نقشہ تیار کیا اور پھر اس کی ویڈیو بناکر جاری کردی۔ کہا جاتا ہے کہ ویڈیو میں دکھایا گیا نقشہ لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟