16 نومبر 2018
قدیم سیاروں سے شہابیوں کا تعلق

 ہمارے شمسی نظام سے جو شہابیے ٹوٹ کر زمین پر گرتے ہیں وہ صرف 5یا 6ہی قدیم سیاروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ سائنسدانوںکے مطابق مٹھی بھر چھوٹے سیارے  اوائل دور میں ہی شمسی نظام میں پیدا ہوئے تھے۔ اس وقت  دو لاکھ سے زیادہ شہابیے گردش میں ہیں۔ اب محققین نے جو رپورٹ تیار کی ہے اس سے کرہ ارض کو ممکنہ خطرات پر نئی روشنی پڑیگی اور اس سے اب کرہ ارض کی حفاظت کے نئے طریقے سوچنا ہونگے۔ محققین نے کہا ہے کہ اب ہمیں دوسری زمین کی تلاش زور و شور سے شروع کر دینا چاہئے۔ ایک محقق کے مطابق ہمیں پہلے ان سیاروں کے بارے میں بھی معلوم ہونا چاہئے کہ کس طرح اور کس سیارے کے شہابیے ہیں جو وقتاً فوقتاً زمین پر گرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دریافت اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے تاکہ ہم یہ سمجھ سکیں کہ ہمارا کرہ ارض جو زیادہ تر پہاڑوں پر مشتمل ہے کس طرح وجود میں آیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟