18 نومبر 2018
تازہ ترین
قدیم انسانی ہڈیوں پر سیاہ نقش و نگار

یوکرائن میں ساڑھے چار ہزار سال قدیم یادگاری ٹیلے سے ملنے والے انسانی ڈھانچے کی ہڈیوں پر سیاہ رنگ سے بنائے گئے پراسرار نقش و نگار پائے گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چند سال قبل یوکرائن کے تاریخی ٹیلے سے 4 ہزار 5 سو سال پرانی قبر سے ایک خاتون کا ڈھانچہ دریافت ہوا تھا۔ ڈھانچے کی ہڈیوں پر سیاہ رنگ کے پراسرار نقش و نگار بنے ہوئے تھے جس کے بارے میں ماہرین کا خیال تھا کہ یہ نشانات جنگلی جانوروں کی کارستانی ہوسکتی ہے، تاہم اب نئی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج نے ماہرین کی رائے کو مسترد کر دیا۔ حال ہی میں ماہرین آثار قدیمہ اور سائنس دانوں نے ان ہڈیوں پر بنے نقش و نگار کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا ، جس کے بعد تحقیقی ٹیم اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ نقش و نگار انسانی ہاتھوں سے ہی بنائے گئے ہیں، جس کے لئے سیاہ رنگ کا تار استعمال کیا گیا تھا۔ حیران کن انکشاف یہ ہے کہ ان نقش و نگار کو بنانے کے لئے مردہ جسم کے ہڈیوں میں تبدیل ہوجانے کے بعد قبر کشائی بھی کی گئی تھی۔ تحقیقی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ قبر کشائی کے بعد نہ صرف ہڈیوں پر نقش و نگار بنائے گئے، بلکہ ڈھانچے کو مخصوص انداز سے قبر میں دوبارہ لٹایا گیا جو کہ اب تک ملنے والی ڈھانچوں کے دفن کرنے کے انداز سے بالکل مختلف ہے۔ ہڈیوں پر نقش و نگار اور دوبارہ تدفین کا مرحلہ کمیونٹی کے سب سے معزز شخص سے کرایا جاتا تھا ، تاہم یہ عمل فوت ہوجانے والی کمیونٹی کی صرف خاص شخصیات کے لئے مخصوص تھا۔ واضح رہے کہ جسم پر نقش و نگار بنانا ایک قدیم روایت ہے تاہم مردوں کی ہڈیوں پر نقش و نگار کی یہ پہلی مثال ہے جس سے انسانی تہذیب کے ارتقائی عمل کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟