23 ستمبر 2018
تازہ ترین
 قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ (ن) لیگی ایم این اے کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ لیگی ایم این اے عابد رضا لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے استنبول جا رہے تھے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے انہیں روک لیا اور تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کے بعد حکام نے انہیں واپس بھیج دیا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے قتل کے الزام میں لیگی ایم این اے عابد رضا کو 6 افراد کے قتل پر عمرقید کی سزا سنائی تھی، فیصلے کے بعد مجرم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا تھا۔ 1998 میں گجرات میں 6 افراد کے قتل کا الزام مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد رضا پر لگا تھا اور 2003 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں سزائے موت کا حکم سنایا تھا لیکن مدعی مقدمہ سے صلح کے بعد عدالت کو ضمانت منظور کرنا پڑی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟