قبل ازوقت انتخابات کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،نواز شریف

 نواز شریف کا کہنا ہے قبل از وقت انتخابات کی بات پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا، عوام خوش ہے کہ جلد ہماری جان چھوٹنے والی ہے، مسلم لیگ ن قبل از وقت انتخابات کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ سابق وزیراعظم نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا فافن رپورٹ کے مطابق 53 حلقوں میں جیت کا مارجن مسترد ووٹوں سے کم ہے، فافن رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ 53 حلقوں میں دھاندلی ہوئی، ہم سنجیدہ سیاست کے قائل ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟