29 ستمبر 2020
تازہ ترین
فیلڈنگ کے دوران احمد شہزاد بری طرح زخمی

فیلڈنگ کے دوران احمد شہزاد بری طرح زخمی

 فیلڈنگ کرتے ہوئے والٹن سے ٹکرانے پر احمد شہزاد بُری طرح زخمی ہوگئے۔سہیل تنویر کے دوسرے اوور کی آخری گیند پر سیموئلز نے اسٹروک کھیل کر سنگل کیلیے کال دی تو کیڈوک والٹن سرپٹ دوڑ پڑے، کریز کے قریب احمد شہزاد گیند پکڑ کر انھیں رن آؤٹ کرنے کیلیے کوشاں تھے۔ کیریبیئن بیٹسمین کا گھٹنہ زوردار انداز میں احمد شہزاد کی گردن کے قریب لگا جس کے بعد وہ خاصی تکلیف میں نظر آئے، میدان میں ایمبولینس بلوا کر ان کو اسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے طور پر ان کی گردن کے گرد سپورٹ دی گئی تھی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟