18 ستمبر 2018
تازہ ترین
فیفا کے صدر  نے پاکستان آنے کی حامی بھر لی

 فیفا صدر گیانی انفانٹینو نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات نے فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو سے ملاقات کی، ملاقات میں فیفا صدر جیانی نے پاکستان کو فیفا کا ایک اہم رکن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بڑی آبادی پر مشتمل ملک ہے،  جس میں آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، ملاقات میں دیگر امور کے ساتھ فیفا فارورڈ پروگرام پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صدر پی ایف ایف نے فیفا کے اس پروگرام کوفٹبال کے فروغ کے لئے انتہائی سودمند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ہر ممبر ایسوسی ایشن اپنی ضروریات کے مطابق پراجیکٹس بنا سکتی ہے، فیفا کے صدر کی پاکستان میں فٹبال کے فروغ میں گہری دلچسپی بھی قابل ستائش ہے۔ فیفا صدر نے پاکستان میں نامکمل گول پراجیکٹس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے اور خانیوال میں ٹرف بچھانے کی یقین دہانی کرائی ، انہوں نے گزشتہ حکومت کی ایما پر پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز پر تین سالہ قبضے کے مشکل وقت میں پی ایف ایف کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھی۔ مخدوم سید فیصل صالح حیات نے بتایا کہ فیفا کی قیادت پاکستان میں فٹبال کے تعطل سے ہونے والے نقصانات سے اچھی طرح آگاہ اور بحالی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ،ا س سلسلے میں فیفا کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا اور اس عرصے کے دوران پی ایف ایف کے ساتھ مل کر فٹبال کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لئے لائحہ عمل تیار کرے گا اور فیفا کے سٹیٹیوٹس میں درج ممبر ایسوسی ایشن کی آزادی کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟