انڈر 17ورلڈ کپ ، کونسا ملک ہوا کامیاب

ہنڈراس اور عراق کی ٹیموں نے 17ویں فیفا انڈر 17ورلڈ کپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ چلی اور نیو کیلیڈونیا کی ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

ہنڈراس اور عراق کی ٹیموں نے 17ویں فیفا انڈر 17ورلڈ کپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ چلی اور نیو کیلیڈونیا کی ٹیموں کو میگا ایونٹ میں اپنے میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،ہنڈراس کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیو کیلیڈونیا کی ٹیم کو 5-0 کے گول سے ہرا دیا، ایک اور میچ میں عراق کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلی کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 کے گول سے ہرا دیا، واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنلز 16، 17 اور 18 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، کوارٹر فائنلز 21 اور 22 اکتوبر، سیمی فائنلز 25 اکتوبر جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔