20 ستمبر 2018
تازہ ترین
فیصل واوڈا کا عامر لیاقت کو آزاد الیکشن لڑنے کا چیلنج

تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے تحریک انصاف ہی کے ایم این اے عامر لیاقت کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا چیلنج کیا ہے۔ عامر لیاقت اور تحریک انصاف سندھ کی قیادت میں تلخیاں بڑھتی ہی جا رہی ہیں،  عامر لیاقت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی باتوں سے سب کو بڑا دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے عامر لیاقت کے 15 رکن اسمبلی ساتھ ہونے کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت پی ٹی آئی کا ایک بھی ایم این اے اپنے ساتھ ملا لے تو انہیں مان جاؤں گا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟