28 ستمبر 2020
تازہ ترین
فیشن پاکستان ویک میں عروسی ملبوسات کے چرچے

فیشن پاکستان ویک میں عروسی ملبوسات کے چرچے

کراچی میں منعقد فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) 2019 میں موسم گرما کی مناسبت سے عروسی میلا سجایا گیا جس میں نامور اداکارائوں سمیت ماڈلز نے دیدہ زیب جلوے بکھیرے۔ رواں ہفتے تین روزہ پاکستان فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا، ڈیزائنر نومی انصاری، زینب چوٹانی، ٹینا درانی، امیر عدنان، حما عدنان، کنول، یاسمین زمان اور دیگر نے  اپنی منفرد کولیکشن کی تشہیر کی۔ تمام ڈیزائنرز نے عروسی ملبوسات سمیت دیگر ایونٹ کی مناسبت سے بھی ملبوسات کی نمائش کی جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ ایف پی ڈبلیو میں نمائش کی جانے والی تمام کولیکشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں جسے ہر دفعہ کی طرح خوب پزیرائی ملی۔ تاہم اس بار ایف پی ڈبلیو میں جن ملبوسات کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا ان کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔ ادکارہ سارہ علی خان نے ڈیزائنر حما عدنان کی عروسی ملبوسات کی کولیکشن کے لئے شو سٹوپر کے طور پر ریمپ پر جلوے بکھیرے۔  ماڈل و اداکارہ سونیا مارشل پنک ٹری کی مایوں مہندی کلیکشن میں شاندار نظر آئیں۔ ڈیزائنر سائرہ شکیرا کی ایوفوریا کلیکشن کو بھی خوب سراہا گیا۔ اداکارہ صنم سعید نے ڈیزائنر کنول کی مسٹک کولیکشن پیش کی۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے  زینب چوٹانی کا ڈیزائن کردہ سرخ رنگ کے جھل مل کردہ لباس میں ریمپ واک کی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟