23 ستمبر 2018
تازہ ترین
 فیس بک کے سرمایہ کاروں میں پھوٹ پڑ گئی

کیلیفورنیا کم منافع کمانے پر فیس بک اور کمپنی کے سرمایہ کاروں کے درمیان قانونی جنگ چھڑ گئی، فیس بک آمدنی کے حوالے سے غلط اعداد و شمار بتا کر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ فیس بک اور کمپنی کے سرمایہ کاروں کے درمیان قانونی جنگ، کمپنی کے کم منافع کمانے پر سی ای او مارک زکر برگ اور چیف فنانس آفیسر ڈیوڈوہینر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کردی۔ سرمایہ کاروں نے الزام لگایا ہے کہ فیس بک اور اس کے دو مینیجرز آمدنی میں اضافے کے حوالے سے گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کمپنی کے حصص مارکیٹ میں 20 فیصد گر گئے تھے۔ امریکی عدالت میں سوشل میڈیا پر کم منافع کا یہ پہلا مقدمہ ہے جبکہ اس سے قبل بھی فیس بک کو ڈیٹا لیک سکینڈل پر درجنوں مقدمات کا سامنا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟