18 ستمبر 2018
تازہ ترین
فیس بک کے بانی کولگا بڑا دھچکا

فیس بک شیئر کی قیمت میں کمی،  زکر برگ کو بڑا دھچکا سان فرانسسکو آن لائن امریکا کی سٹاک مارکیٹ میں فیس بک کے شیئر کی قیمت گرنے سے ایک دن میں ہی فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ کی دولت میں 15 بلین ڈالر کی کمی آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو مارک زوکر برگ کو فیس بک کے شئیرز ٟایف بی.اوٞ کی قیمت صرف ایک دن سٹاک مارکیٹ میں گرنے سے15 بلین ڈالر بلین ڈالر کے نقصان سے دوچار کر گیا ۔امریکی سٹاک مارکیٹ میں کم ازکم 16بروکریجز نے اس وقت فیس بک کی ٹارگٹڈ پرائس کم کی جب فیس بک کے چیف فائنینشل آفیسر ڈیوڈ وہنر نے بیان دیا کہ فیس بک کو درپیش حالات کے باعث اپنے بزنس مارجن کو کئی سال تک محدود رکھنا پڑ سکتا ہے۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق ان کا بیان کسی بم کی طرح سٹاک مارکیٹ پر گرا اور وال سٹیٹ میں فیس بک کا برسوں سے ایستادہ ایک مضبوط ماڈل ڈگمگا گیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟