20 اگست 2019
تازہ ترین
 فیس بک کمنٹس بلاک کرنے کا فیچر متعارف

 فیس بک کمنٹس بلاک کرنے کا فیچر متعارف

فیس بک کی جانب سے ایک نئے فیچر کو آزمائشی بنیادوں پر پیش کیا گیا ، جس کی مدد سے صارفین پر تشدد ، نفرت انگیز اور منافرت پھیلانے والے الفاظ یا جملوں پر مشتمل کمنٹس کو بلاک کر سکیں گے۔ ڈویلپر پوسٹ کے مطابق صارفین جلد ہی ایسے الفاظ ، جملوں یا ایموجیز کو منتخب کر سکیں گے جنہیں وہ اپنی ٹائم لائن کے کمنٹس میں دیکھنا نہیں چاہتے ۔ اگر کوئی شخص بلاک کیا گیا لفظ یا جملہ پوسٹ کرے گا تو فیس بک کی جانب سے اسے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا ، البتہ پوسٹ کرنے والے شخص کے دوست اس کمنٹ کو دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر انسٹاگرام کے کمنٹ فلٹرنگ فیچر سے ملتا جلتا ہے۔ ایسا ہی ایک فیچر ٹویٹر میں میوٹیڈ ورڈز کے نام سے بھی موجود ہے جس کی مدد سے صارفین کسی خاص لفظ کو اپنی ٹائم لائن سے بلاک کر سکتے ہیں۔ فیس بک اپنے اس فیچر کے لئے صارفین کو بلاک کرنے کے لئے الفاظ اور جملے منتخب کرنے کی آزادی دی گی۔ اس کے ساتھ فیس بک کی اپنی جانب سے بھی ایسے جملے اور الفاظ تجویز کئے جائیں گے جنہیں صارفین بلاک کرنا چاہتے ہوں۔ فیچر کو اس وقت آزمائشی بنیادوں پر پیش کیا گیا اور اسے کامیابی کے بعد تمام صارفین کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟