25 ستمبر 2018
تازہ ترین
فیس بک کا سیکیورٹی بہتر بنانے کا اعلان

 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے پاکستان میں الیکشن سے پہلے اپنی سیکیورٹی بہتر بنانے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان میں فیس بک کے نمائندے صارم عزیز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیس بک پاکستان سمیت پوری دنیا میں انتخابات کی شفافیت  کیلئے کام کر ر ہی ہے اور اس مقصد کیلئے بڑی تعداد میں ملازمین بھی بھرتی کئے ہیں۔ فیس بک سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو تضحیک سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، جبکہ جعلی فیس بک اکائونٹس اور بے بنیاد افواہیں ختم کرنے کیلئے بھی کام جاری ہے۔ صارم عزیز نے مزید کہا کہ فیس بک انتظامیہ پاکستان کے انتخابی سسٹم کو سمجھنے اور اس ضمن میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے الزامات کے بعد فیس بک انتظامیہ نے سیکیورٹی الرٹ کے تحت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟