15 نومبر 2018
تازہ ترین
فیس بک پر صارفین کی آن لائن ہسٹری جلد فراہم ہوگی

سوشل میڈیا کے استعمال سے جہاں رابطوں میں سہولت حاصل ہوئی ، وہیں اس کی زیادتی نقصان دہ بھی ثابت ہوئی ہے، ایسے میں فیس بک کا ایک نیا فیچر آزمائشی مراحل میں ہے جو کسی صارف کے اس ایپ کے استعمال کے دورانیے سے متعلق آگاہ کرے گا۔ فیس بک کمپنی  your time on facebookکے نام سے ایک فیچر کی آزمائش کر رہی ہے، جس سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ صارفین فیس بک ایپ پر کتنا وقت صرف کرتے ہیں۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین کی آن لائن ہسٹری سے متعلق اعدادوشمار موصول ہوں گے، یعنی صارف نے کتنی دیر تک فیس بک کی ایپ استعمال کی ۔ اس فیچر میں شامل مینیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ہفتے صارف نے کتنی دفعہ اور کتنی دیر تک فیس بک ایپ استعمال کی ۔ اس فیچر کے ساتھ ساتھ manage your timeفیچر بھی متعارف کیا جائے گا ، جس کے تحت فیس بک استعمال کرنے کے دورانیے کی سیٹنگز کی جا سکتی ہیں، جس کے ذریعے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟