22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
فیس بک نے ٹک ٹاک کی نقل لانچ کردی

فیس بک نے ٹک ٹاک کی نقل لانچ کردی

فیس بک نے پہلے سنیپ چیٹ  کو کاپی کیا اور اب مختصر ویڈیوز کی چینی ایپلی کیشن  ٹک ٹوک (TikTok) کی بھی کاپی بنا ڈالی ۔ فیس بک نے ٹک ٹاک کی ٹکر پر نئی ایپلی کیشن لاسومتعارف کرائی ہے۔ پچھلے ماہ سے ہی رپورٹس تھیں کہ فیس بک لاسو نام کی ایپلی کیشن پر کام کر رہا ہے، جس سے صارفین سائونڈ ٹریکس پر مختصر شارٹ ویڈیو شیئر کر سکیں گے۔ فیس بک کے ترجمان نے   صرف امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لئے لاسو لانچ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں  بتایا کہ لاسو  مختصر تفریحی ویڈیوز کے لئے الگ سے ایپلی کیشن ہے۔ اس ایپلی کیشن میں صارفین اپنی ویڈیو بنا سکیں گے، دوسرے صارفین کو فالو کر سکیں گے، ویڈیو سرچ کر سکیں گے اور ہیش ٹیگ استعمال کر سکیں گے۔ فیس بک نے ایپ میں ایک بڑی میوزک لائبریری بھی شامل کی ہے۔ یہ ایپلی کیشن چونکہ فیس بک کی طرف سے جاری کی گئی ، اس لئے صارفین اپنے فیس بک یا انسٹاگرام اکائونٹس سے بھی اس میں لاگ ان کر سکتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟