25 مئی 2019
تازہ ترین
فیس بک نے تین تال بینڈ کا دعویٰ درست قرار دیدیا

فیس بک نے تین تال بینڈ کا دعویٰ درست قرار دیدیا

فیس بک انتظامیہ نے تین تال بینڈ کا کلیم میرٹ پر درست قرار دیتے ہوئے ان کے نئے مقبول آئٹم میراثی کی چوری شدہ تھیم پر مبنی کمپوزیشن کو آف لوڈ کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ انسٹرومینٹل صوفی بینڈ تین تال کے بانی وکی حسین اور ان کے ساتھی گلوکار زوہیب زاہد نے اپنے مقبول ہونے والے مذکورہ آئٹم کے چوری ہونے پر دعویٰ دائر کرتے ہوئے کلیم کیا تھا کہ گلوکار حسن نواز نے جو اسی ٹیم کا حصہ تھے، اسے چرا کر اپنے نام سے پہلے ہی ریلیز کر دیا۔  فیس بک انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات کیں جس کے بعد تین تال بینڈ کا کلیم درست قرار دیتے ہوئے مسروقہ تھیم پر بنایا گیا حسن نواز کا گیت آف لوڈ کر دیا ۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟