22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
فیس بک میسیج  ان سینڈ کرنیکا فیچر جلد آنے کو تیار

فیس بک میسیج  ان سینڈ کرنیکا فیچر جلد آنے کو تیار

انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے بعد اب  صارفین بہت جلد فیس بک میسنجر پر بھی  ان سینڈ کا فیچر استعمال کر سکیں گے۔ فیس بک نے بھی صارفین کی سہولت کےلئے اپنے میسنجر میں بھیجا گیا پیغام واپس لینے کے فیچر پر کام تیز کر دیا اور اس کی تکمیل کا  معاملہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ۔ اینڈرائرڈ  آپریٹنگ سسٹم ( آئی او ایس) کےلئے میسنجر کے ورږن 191.0 میں ان سینڈ فیچر کو جلد آنے والے فیچرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ واٹس ایپ کی طرح فیس بک میسنجر میں بھی بھیجا گیا پیغام ڈیلیٹ کرنے کا خاص دورانیہ رکھا گیا ، ابتدائی طور پر میسیج ان سینڈ کرنے کےلئے 10 منٹ کی مہلت دی گئی  اور یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس دورانیے میں توسیع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ فیس بک میں ان سینڈ فیچر پر کام رواں سال اپریل میں شروع کیا گیا اور  اکتوبر میں پہلی بار اس کے کام کرنے کی آزمائش کی گئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟