15 ستمبر 2019
تازہ ترین
فیس بک صارفین کیلئے نئی پریشانی

فیس بک صارفین کیلئے نئی پریشانی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر سالوں پرانے پیغامات دوبارہ موصول ہونے لگے۔ فیس بک انتظامیہ نے میسنجر میں پرانے پیغامات دوبارہ بھیجے جانے کی شکایات موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اکثر فیس بک صارفین نے ٹویٹر پر فیس بک پر ظاہر ہونے والے سالوں پرانے پیغامات ان ریڈ (نہ پڑھا ہوا)ظاہر ہونے سے متعلق شکایت کی ۔اسے صارفین کی سیکیورٹی کے لئے خطرہ بھی قرار دیا۔ فیس بک کے ترجمان نے بتایا کہ بعض افراد کو فیس بک پر پرانے پیغامات دوبارہ موصول ہوئے ہیں ، ہم اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور اسے حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ صارفین کو مشکلات پیش آنے پر ہم معذرت کرتے ہیں، تاہم بعض صارفین نے اس مسئلے پر تشویش کا اظہار کیا کہ پرانے پیغامات دوبارہ موصول ہونے سے ثابت ہوتا ہے کہ صارفین کی جانب سے سالوں پرانی میسنجر پر کی گئی ذاتی نوعیت کی بات چیت کو فیس بک محفوظ رکھتا ہے۔ فیس بک میسنجر میں یہ نیا مسئلہ ان افراد کے لئے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں جن کے خاندان کا کوئی فرد یا کوئی دوست انتقال کر چکا ہو اور ان کے پرانے میسیجز دوبارہ موصول ہورہے ہوں۔ فیس بک ترجمان نے بتایا کہ بعض افراد کو فیس بک کی جانب سے پرانے پیغامات دوبارہ بھیجے گئے تھے، یہ مسئلہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی وجہ سے ہوا تھا اور اسے حل کیا جا چکا ہے۔ صارفین کو مشکلات پیش آنے پر ہم معذرت خواہ ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟