25 ستمبر 2018
تازہ ترین
فیئرنیس کریم استعمال کرنے والے ہو شیار

اگر آپ بھی فئیرنیس کریم اس امید پر استعمال کرتے ہیں کہ آپ گورے ہوجائیں گے تو جان لیں کہ آپ کا یہ سہانا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا، کیونکہ تحقیق نے اس بات کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ  رنگ گورا کرنے والی کریموں سے رنگ صاف ہوتا ہے۔ بوسٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسین کی تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ ان کریموں کیا فائدہ ہوتا ہے یا یہ کس حد تک موثر ثابت ہوتی ہیں۔ اس کیلئے ایسے متعدد افراد کا جائزہ لیا گیا جو اس طرح کی رنگ ہلکا کرنے والی کریموں کا استعمال کرتے تھے۔ فروری 2015 سے جولائی 2016 تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں 4  سو سے زائد افراد نے حصہ لیا، جس دوران معلوم ہوا کہ اکثر ان کریموں کے استعمال جلد پر سیاہ دھبے پڑنے کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔ تحقیق کے دوران 50 فیصد سے کم افراد نے جلد کی رنگت میں بہتری کو رپورٹ کیا، جبکہ بازار میں دستیاب عام کریموں میں یہ نتیجہ اس سے بھی زیادہ بدتر تھا، جن کو استعمال کرنے والے صرف 26.5 فیصد افراد نتائج سے مطمئن رہے۔ ان میں سے بھی بیشتر ایسے افراد تھے جنہوں نے ٹرپل کمبینیشن کریم کو استعمال کیا۔ محققین  کے مطابق اس تحقیق سے جلد کی رنگت بہتر بنانے والی مصنوعات استعمال کرنے والے افراد کے حوالے سے اہم پہلوئوں پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 50 فیصد سے زیادہ رضاکار ان کریموں سے مطمئن نہیں تھے۔  انہوں نے کہا کہ کریموں کے استعمال سے  hyperpigmentation  میں کسی قسم کی بہتری نہیں آئی۔ محققین کے مطابق اکثر ایسے افراد کو ڈاکٹر شعور دے کر انہیں زیادہ بہتر مصنوعات کا مشورہ دے سکتے ہیں، جبکہ فیئرنیس کریموں کے استعمال کے مضر اثرات سے آگاہ کر سکتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟