20 ستمبر 2018
فکسنگ کرنیوالوں سے کوئی تعلق نہیں، سلمان

سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ  نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں فکسنگ کرنے والوں سے میرا کوئی تعلق نہیں پھر دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ میں کیوں بھگت رہا ہوں۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ  میں اپنی غلطی کی سزا بھگت چکا ہوں اور ری ہیب پروگرام بھی مکمل کر چکا ہوں، سزا پوری کرنے کے باوجود پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جارہا۔ چیف سلیکٹر نے پاکستان اے میں شامل کرنا کا کہا تھا لیکن سلیکشن کمیٹی مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال سے قومی ٹی20 ٹورنامنٹ کا دوسرا بہترین سکورر ہوں، پرفارمنس کے باوجود پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنایا جارہا، پی ایس ایل میں فکسنگ کرنے والوں سے میرا کوئی تعلق نہیں، پھر دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ میں کیوں بھگت رہا ہوں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟