فٹبال کپ ،قطر کس ملک کی میزبانی پر تیار

 فٹبال کپ کے دوران اسرائیلی تماشائیوں کو شرکت کی اجازت دی جائے گی، سیکرٹری جنرل قطری سپریم پراجیکٹس کمیٹی 

  قطر نے  2022  میں ہونے والے فٹبال کپ کے دوران اسرائیلی تماشائیوں کو اپنے ملک میں آنے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر  کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  قطری سپریم پراجیکٹس کمیٹی کے سیکرٹری جنرل حسن الذوادی نے کہا ہے کہ  2022میں دوحہ میں ہونے والے عالمی فٹبال کپ میں اسرائیلی تماشائیوں کو شرکت کی اجازت دی جائے گی،اخبار ایشیا ٹائمز کے مطابق قطرنے دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزامات کے اثرات کم کرنے کے لیے بعض ایسے اقدامات کیے ہیں جن سے لگتا ہے کہ قطر سخت دبائو میں ہے، ان اقدامات میں فلسطینی تنظیم حماس کی معاونت سے دست بردار ہونا، اسرائیل اور مغرب کے ساتھ قربت بڑھانا شامل ہیں،حماس نے تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مصالحت اور قطر سے فاصلے بڑھانے شروع کیے ہیں۔