24 اپریل 2019
تازہ ترین
فٹبال پریمئر لیگ، چیلسی کی تیسری پوزیشن

فٹبال پریمئر لیگ، چیلسی کی تیسری پوزیشن

 فٹبال پریمئر لیگ میں چیلسی نے ویسٹ ہیم کو دو صفر سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی، ہیزرڈ نے دونوں گول سکور کئے۔ سٹیم فورڈ برج کے تاریخی سٹیڈیم میں بڑا فٹبال مقابلہ، فٹبال پریمئر لیگ میں چیلسی اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوئے جس میں سپر سٹار ایڈن ہیزرڈ نے چوبیسویں منٹ میں گول کر کے برتری دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں کھیل اعصاب شکن ہو گیا ، جب ویسٹ ہیم ٹیم کی لاکھ کوششوں کے باوجود چیلسی کے تگڑے دفاع نے کامیاب نہ ہونے دیا۔ میچ کے آخری لمحے ہیزرڈ ہی کے گول سے سکور ڈبل ہو گیا۔ دو صفر کی بڑی جیت سے چیلسی کو بڑا انعام ملا، پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کر کے تیسری پوزیشن حاصل کر لی، چھیاسٹھ پوائنٹ کے ساتھ ٹوٹنہم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟