14 نومبر 2018
تازہ ترین
 فٹبال میچ دیکھنے کیلئے شادی ہال میں سکرین نصب

 کویت کے ایک دلہے نے اپنی شادی پر فٹبال میچ دیکھنے کے لئے ہال میں بڑی ٹی وی سکرین نصب کردی۔ دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، فٹبالرز کے ایکشن نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں اس قدر مبتلا کر دیا کہ لوگ اپنا سارا کام کاج چھوڑ کر میچ دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں، ایک مداح نے تو اپنی شادی پر فٹبال میچ دیکھنے کا اہتمام کرکے سب کو حیران کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک کویتی دلہے نے اپنی شادی پر آئے مہمانوں کے لئے میچ  دیکھنے کا خصوصی انتظام کیا اور اس حوالے سے ایک بڑی ٹی وی سکرین ہال کے اندر ہی نصب کی جہاں وہ شادی کے ساتھ میچ سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے رہے ، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے اس ویڈیو کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ ان کے مہمانوں کو کیا چاہئے اور کچھ لوگوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ ہم فٹبال کے لئے ہی جیتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟