16 نومبر 2018
فون کی بیٹری چارج کرنے کا صحیح طریقہ

 ہم جانتے ہیں کہ ہمارے سمارٹ فون کی بیٹریاں مشکل سے ایک دن ہی چلتی ہیں اور ہم انہیں بار بار چارج کرنے پر مجبور ہیں لیکن کیا ہم موبائل فون کی بیٹریاں درست طریقے سے چارج کر رہے ہیں؟ موبائل فون بیٹری بنانے والی ایک کمپنی کیڈکس کی بیٹری یونیورسٹی نامی ویب سائٹ کے مطابق اس کا جواب ہاں میں ہے۔ اکثر افراد بیٹری اسی وقت چارج کرتے ہیں جب فون مردہ ہونے والا ہوتا ہے جو ایک غلط طریقہ ہے۔ بیٹری یونیورسٹی کے مطابق لیتھیم آئن بیٹریاں بہت حساس ہوتی ہیں اور ان پر چارج کا دبائو ان کی زندگی گھٹا سکتا ہے۔ اس لئے بیٹری چارج کرنے کیلئے آپ کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔ بیٹری فل ہوجانے پر فوراً چارجنگ بند کردیجئے اور رات کے وقت چارج کرکے صبح فون دیکھنے کی عادت ختم کردیجئے کیونکہ اس بیٹری کے اندر کا کیمیائی نظام شدید متاثر ہونے لگتا ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ بیٹری پوری ہوجانے کے بعد بھی اس پر چارج کی بھرمار جاری رکھی جائے۔ اوورچارجنگ بیٹری کی زندگی گھٹا دیتی ہے اور وہ جلد خراب ہوجاتی ہے۔ بیٹری یونیورسٹی کے مطابق لیتھیم آئن بیٹریوں کو 100 فیصد تک چارج کرنا درست نہیں۔ اس سے بیٹری میں چارج کی بھرمار ہوگی اور اندر بگاڑ کا عمل شروع ہوجائے گا۔ اس کے بجائے جب بھی وقت ملے، بیٹری کو تھوڑا چارج کرتے رہئے جس سے بیٹری پر اضافی دبائو نہیں پڑتا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بیٹری کو ایک دم غٹاغٹ سے چارج کرنے کے بجائے دن کے مختلف اوقات میں چارج کیجئے۔ اب کسے معلوم کہ دن میں کتنی مرتبہ چارج کیا جائے۔ اگر آپ دفتر یا گھر میں ہیں اور بیٹری کی چارجنگ 10 فیصد گر چکی ہے تو اسے چارج کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح دن کے مختلف اوقات میں اسے چارج کرتے رہئے۔ اس طرح ایک طویل عرصے تک سمارٹ فون کی بیٹری بہترین حالت میں رہے گی۔ گرمی اور حرارت موبائل فون بیٹری کی دشمن نمبر ایک ہیں۔ اسی لئے فون کو کسی گرم جگہ پر نہ رکھئے۔ جتنا ممکن ہو فون کو ٹھنڈا رکھئے۔ چارجنگ کے دوران بیٹری مزید گرم ہوجاتی ہے اور اسے چارجنگ کے وقت دھوپ میں نہ رکھئے۔ اس طرح بیٹری بہترین حالت میں رہے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟