21 ستمبر 2018
تازہ ترین
 فون کو نقصان سے بچانے والا موبائل ایئر بیگ تیار

مہنگا اور قیمتی سمارٹ فون ہاتھ سے چھوٹ کر گرنا ایک خوفناک لمحہ ہوتا ہے لیکن ایک جرمن طالب علم نے نہایت کم خرچ طریقے سے مہنگے فون کو گرنے کی صورت میں ٹوٹ پھوٹ سے بچانے والا ایک ایئر بیگ نما آلہ تیار کرلیا۔ جرمنی کی آلین یونیورسٹی میں زیر تعلیم فلپ فرینزل نے ایڈکیس نامی ایک سمارٹ نظام بنایا ، جو موشن سنسر کے تحت کام کرتا ہے۔ جیسے ہی آپ کا فون ہاتھ سے پھسل کر گرتا ہے ایڈکیس کا نظام متحرک ہوجاتا ہے اور فون کے چاروں کناروں سے میز کی طرح ابھار نکل آتے ہیں جو فون کو براہ راست زمین سے ٹکرانے سے روکتے ہیں۔ یہ نظام عین کار میں لگے ایئر بیگ کی طرح کام کرتا ہے۔ فلپ کو جرمن سوسائٹی آف میکاٹرونکس کی جانب سے ایڈ کیس پر بہترین ایوارڈ دیا گیا ۔ فلپ فرینزل کے مطابق اس میں لگے سنسر حرکت محسوس کرنے میں اتنے حساس ہیں کہ ہاتھ سے موبائل گرتے ہی وہ بھانپ لیتے ہیں کہ اب یہ زمین پر ہی گرے گا۔ اس دوران فوری طور پر چاروں کونوں سے خاص مڑے ہوئے پلاسٹک کے نوک دار ٹکڑے نکلتے ہیں۔ یہ کونے سپرنگ کی مدد سے اندر دبے رہتے ہیں اور گرنے سے پہلے باہر نکل آتے ہیں۔ اگرچہ ایڈ کیس فروخت کے لئے دستیاب نہیں لیکن اسے میڈیا پر بے حد سراہا گیا ۔ فی الحال یہ سہولت صرف آئی فون کے سارے ماڈلز کے لئے ہے لیکن فلپ اسے دیگر ماڈلز کے لئے بھی ڈیزائن کر رہے ہیں۔ جولائی میں وہ اس کے لئے کک سٹارٹر مہم چل اکر چندہ جمع کریں گے اور اس کے بعد ہی اس کی تجارتی تیاری سامنے آئے گی۔ فلپ نے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے اس کے تمام حصے بنائے ہیں اور بار بار استعمال کرنے پر اس میں بہت کامیابی ملی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ایئربیگ سے فون کی خوبصورتی پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟