25 مئی 2019
تازہ ترین
فوجی ٹوپیاں پہننے کا معاملہ، بھارتی ٹیم کیخلاف ایکشن کا مطالبہ

فوجی ٹوپیاں پہننے کا معاملہ، بھارتی ٹیم کیخلاف ایکشن کا مطالبہ

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے آئی سی سی سے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلنے والی بھارتی ٹیم کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ بھارت کے معاملہ پر آئی سی سی سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کی حرکات پر آئی سی سی کو ایک خط لکھا اور دوسرا لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو ہماری پوزیشن معلوم ہے، آئی سی سی سے بھارت کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2 بار کرکٹ کو سیاست کا شکار بنایا جس سے اس کی پوزیشن خراب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عمران طاہر اور معین علی کے خلاف بھی کارروائی کی گئی لہٰذا بھارت کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سے متعلق انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں سیکیورٹی ماہرین کو بلانے کا مقصد یہاں کی سیکیورٹی پر بریف کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ہر طرف سے مثبت جواب ملا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟