22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
فوجی عدالتوں میں توسیع ، سپیکر کے  پارلیمانی رہنمائوں سے ٹیلی رابطے

فوجی عدالتوں میں توسیع ، سپیکر کے  پارلیمانی رہنمائوں سے ٹیلی رابطے

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنما6ں سے ٹیلی فونک رابطے کئے جس میں اسپیکر نے پارلیمانی رہنما6ں سے فوجی عدالتوں میں توسیع  کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنما6ں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے پارلیمانی رہنما6ں سے فوجی عدالتوں سے متعلق تفصیل میں بات چیت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک میں جاری دہشتگردی کی لہر پر پارلیمانی رہنما6ں نے تشویش کااظہار کیا ہے۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے فوری اور موثر اقدامات کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔  ایک سوال کے جواب میں سپیکر نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حوالے سے 27فروری کو ہونے والا اجلاس 23فروری کو ہوگا  اس حوالے سے پارلیمانی رہنما6ں کو اعتماد میں لے لیا ہے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟